گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا دیامر میں شاندار استقبال، آغاراحت کو دورہ دیامر کی دعوت

Chilas
گلگت (طارق حسین + وجاہت علی ) امن کی فضا کو بر قرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ دیامر کے علما نے امام جمعہ والجماعت سید آغا راحت حسین الحسینی کو دیامر دورہ کی دعوت دیدی ہے۔دیامر کے عمائدین گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹیو باڈی ممبران کے ددورہ دیامر کے موقع پر شاندار استقبال کیا اور امن بھا ئی چارہ گی کی فضا ہموار کرنے سمیت 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو سہراہتے ہوئے جد وجہد کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور دیامر کے علما و عوام کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ہفتہ کے روز گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران دیامر کے علما و عمائدین سے ملاقات کے لیے دیامر پہنچ گئے ۔اور وفد نے مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا مزمل شاہ ،مولانا مجیب ،شبیر قریشی ،کالا خان ،عنایت اللہ شمالی ،حاجی جہانگیر ،فیض اللہ ،اور سابق ڈی سی قدم شاہ دیا مر سے ملاقات کے دوران دیامر کے علما نے عوامی ایکشن کمیٹی کے تاریخی اقدام اٹھا یا ہے ۔کمیٹی کے ہر حکم پر دیامر کے عوام اور علما لبیک کہیں گے۔
اس موقعے پر علماء کرام و عمائدین دیامر نے عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کے ذریعے امام جمعہ والجماعت خطیب مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت سید آغا راحت حسین الحسینی کو دیا مر کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ ہم انہیں ویلکم کہیں گے ۔کیونکہ ان کی آمد سے پورے گلگت بلتستان میں امن و بھا ئی چارگی کی فضا ہموار کرنے میں مدد ملے گی دیامر کے عوام علما کرام کا احترام کرتے ہے اور آغا راحت کی آمد پر انہیں بھی بھر پور عزت و احترام دیا جائے گا ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے تعاون کی یقین دہانی پر دیامر کے علما و عمائدین سمیت پوری عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دعوت کا پیغام سید آغا راحت حسین تک پہنچانے کا وعد ہ کیا ۔آج باقاعدہ طور پر آغا راحت حسین الحسینی کو دعوت کا پیغام پہنچا یا جائے گا ۔گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے وفدمیں چےئر مین عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈوکیٹ ،غلام عباس،کیپٹن محمد شفیع ،رحمت علی ،مولانا رئیس ،نظام الدین،فدا حسین ،لیاقت علی ،رشید اللہ شاہ ،صفدر علی ،وجاہت علی شامل تھے وفد ملاقانوں کے بعد گلگت واپس پہنچ گیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button