تعلیم
جوٹیال گلگت سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد فرحان کا اعزاز


محمد فرحان خان کے پاس شروع سے ہی سکول سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز ہے. بعدازاں گلگت سے میٹرک کرنے کے بعد انہوں نے پنجاب کالج میں پری انجینئرنگ میں داخلہ لے لیا. اس سال کالج سطح پر اعلیٰ کارکردگی حاصل کرکے نہ صرف کالج کا نام روشن کیا ہے بلکہ پورے علاقے گلگت بلتستان کا نام بھی روشن کرلیا ہے.
فرحان خان کی اس کارکردگی پر پنجاب کالج نے اس کو مفت تعلیم دینے کا بھی اعلان کردیا ہے. انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔