گلگت بلتستان
نظام صحت کی کمزوری، گلگت میں عطائی حکیموں نے میدان سنبھال لیا
گلگت (فرمان کریم بیگ) شہر کے تجارتی مراکز میں عطائی حکیموں کی بھرمار۔ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر رقم بٹورنے میں مصروف ہیں۔
گلگت شہر میں غیر مقامی عطائی حیکموں نے غیرمعیاری جڑی بوٹیاں اورمضر صحت کیمیکلز فروحت کر کے عوام کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے. مہنگائی کے اس دور میں سادہ لوح اور پسماندہ عوام بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھاری فیس کے عوض اپنے علاج نہیں کراسکتے ہیں۔ جبکہ ادویات بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں، اس لئے غریب عوام سستا علاج اور کم قیمت پر ادویات خریدنے کی چکر میں لگے رہتے ہیں۔ سادہ لوح افراد ان عطائیوں کے پاس سستا علاج ڈھونڈنے آتے ہیں، اور جمع پونجی لٹانے کے علاوہ اپنی صحت کو مزید خطرے میں ڈال کر چلے جاتے ہیں.