معیشتگلگت بلتستان

بقایاجات کی عدم ادائیگی، کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج، وزیراعظم کا دورہ گلگت کے موقع پر احتجاج اور یوم سیاہ منانے کاا علان

contractorگلگت ( فرمان کریم) کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن نے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا کر محکمہ ورکس اور سیکرٹیری ورکس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع گلگت بشیر احمد خان نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے غیر ترقیاتی بجٹ ریلیز نہ ہونے سے کنٹریکٹرز شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سیلاب کے دوران کنڑیکٹیرز نے اپنے جمع پونجی خرچ کر کے ترقیاتی کام کروائے مگر 5سال گزرنے کے باوجود ہمارے جائز حق ادا نہیں کیا گیا ہے۔ محکمے کے سیکرٹیریز اپنے من پسند افراد کو نواز رہیں ہیں۔ مستحق ٹھیکیداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان کا دورہ گلگت کے موقع پر احتجاج کرنے اور یوم سیاہ منانے کاا علان کیا اورکہاکہ دوران احتجاج کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا ذمہ دار محکمہ ورکس اور سیکرٹیری ورکس ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button