چترال

سردارحسین شاہ نے PK-90میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانا شروع کردیاہے ،عمائدین

 100_9112چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) گورنمنٹ ہسپتال بونی کو گریڈ سی کی درجہ دینے پر سب ڈویژن مستوج کے عوام ممبرصوبائی اسمبلی سید سردارحسین شاہ کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال بونی،سابق یوسی ناظم محمدوزیر یارخون ،سابق یوسی ناظم شیرعزیز بیگ کھوت،سابق یوسی ناظم چرون امیراللہ خان ،نائب صدرپی پی پی تورکھورازق خان،سابق کونسلریوسی یارخون اکبرحسین بریپ اوردیگرسیاسی وسماجی نمائندوں نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ PK-90کے رکن صوبائی اسمبلی سید سردارحسین نے دن رات محنت کرکے اپرچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھاناشروع کیاہے عوام ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بونی ہسپتال کواپگریڈ کرکے چالیس کروڑ روپے منظورکرواکر ٹنیڈرکودیاہے اسی طرح یارخون لشٹ ،سوریچ ریچ اورتریچ کے مڈل سکولوں کو ہائی کادرجہ اورلوٹ اویر کے ہائی سکول کوہائیرسیکنڈری کادرجہ دے کرپسماندہ علاقوں کوترقی کی راہ میں گامزان کیاہے۔اس موقع پر ایم پی اے سید سردارحسین شاہ نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبائی حکومت کے مشکورہیں کہ انہوں نے PK-90کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ۔بونی ہسپتال کواپگریڈکرکے سٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کادرجہ دیاہے جس سے سب ڈویژن مستوج کے پسماندہ علاقوں کوصحت کی بہترین سہولیات میسرہوں گے جس میں جدید الات سے سہولیات فراہم کیاجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button