گلگت بلتستان

مسگر پاور پراجیکٹ کے لیے سامان لے جاتے ہوے حادثہ، کروڑوں کا سامان دریا برد

گلگت (نمائندہ پامیر ٹائیمز) مسگر پارو پاوس پراجیکٹ کا کروڑوں مالیت کا سامان عطا آباد جھیل کی نذر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسگر پارو پراجیکٹ کے لیے سامان لے کر جانے والا مزدہ عطاء آباد سپیل وے پر کشتی پر چڑھایا جا رہا تھا جب توازن بگڑنے کی وجہ سے مزدہ سامان سمیت سینکڑوں فٹ گہرے جھیل میں گر گیا.

واضح رہے کہ مسگر پاورپراجیکٹ میں تاخیر کے باعث چیف سکرٹیری گلگت بلتستان سکند ر سلطان راجہ نے کل منظور نامی ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چیف سیکریٹری کے حکم کے بعد مذکورہ ٹھیکیدار عجلت میں سامان مسگر منتقل کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا.

موقعے پر موجود افراد نے ڈرائیور کو پانی سے بحفاظت باہر نکال کر اسکی جان بچا لی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button