سیاستگلگت بلتستان

وزیر بلدیات اپنے آپ کو ضلع استور کا گورنر تصور کررہا ہے۔ عتیق الرحمن ایڈوکیٹ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی

استور (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ نے وزیر بلدیات کی جانب سے ضلع استور کے تمام محکموں میں غیر قانونی چیکنگ کرنے اور اپنے ماتحت ملازمین کو ڈرانے دھمکانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کی وزیر بلدیات اپنے آپ کو ضلع استور کا گورنر تصور کررہے ہیں۔اور اپنے سیاسی مخالفین کے لیسٹں اپنے ہاتھ میں لیے مختلف محکموں کے دفاتروں میں گھس کرسرکاری ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر بے عزتی کرتا ہے اور ان کو حراساں کرکے قانونی ضابطے کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ تحت قانوں وزیر بلدیات صرف اپنے محکمہ میں جاکر ملازمین کی کررکردگی چیک کرسکتا ہےنہ کہ تمام محکموں میں گھس کر دہشت گردی کرسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے چند دن قبل ضلع استور کے تمام محکموں میں گھس کر چیکنگ کے نام پر خوف وہراس پھلایا ہے۔ تمام دفاتر میں صرف اور صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرایا دھمکایا ہے اور ان کو موقعے پر یہ بھی دھمکی دی ہے کہ ان کے ہیڈ آفس کے ذریعے پوسٹینگ اور ٹرانسفر کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ ایک ایک پرائیوٹ بنک میں بھی جاکر ملازمین کو تنگ کرنا شروع کیا ہے۔ وزیر موصوف اپنے محکمہ بلدیات کے دفتر گیا ہے اور نہ توایکسایز کے دفتر گیا ہے۔ وزیر موصوف نے اگر آہیندہ اس طرح کی کوئی حرکت کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروئی عمل میں لاتے ہوئے عدالت کے ساتھ عوامی سطح پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button