گلگت بلتستان

"غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی آڑ میں غریبوں کو تنگ نہ کیا جائے”، کھر یوتھ مومنٹ

3
گلگت(نامہ نگارخصوصی) گلگت انتظامیہ ڈبلنگ گاڑیوں کوپکڑنے کے آڑمیں غریب ٹیکسی ڈرائیوروں کو تنگ کرنا بند کردے۔ پہلے بھی آلٹوکاروں کوانتظامیہ نے پکڑاہواتھا ۔ لیکن عدالت نے نوٹس جاری کیاتھا کہ ڈبلنگ گاڑیوں ، آلٹوکاروں کواگر روکنا ہے تو درجنوں بیرئیرز کراس کرکے گلگت پہنچائے جاتے ہیں ۔اگرروکنا ہے تو بیرئیرز پر روک لی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے گاڑیوں پر قابوپایاجاسکے۔ گلگت میں چلنے والے غریب ٹیکسی ڈرائیوروں کوتنگ نہ کیاجائے ۔
ان خیالات کااظہار کھریوتھ موومنٹ کے صدر غلام محمد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ آلٹو کاریں، ڈبلنگ گاڑیاں بیرئیرز کراس کرکے گلگت پہنچ جاتے ہیں۔ اگرانتظامیہ ان گاڑیوں کوروکنا چاہتی ہے۔ تو ان بیرئیرز پرروک لی جائے ۔ تاکہ آئندہ غیرقانونی ڈبلنگ گاڑیوں پر قابوپایاجاسکے۔ یہ گاڑیاں بذریعہ روڈآتے ہیں ہوامیں ا ڑکرنہیں آتے۔شاہراہ قراقرم پر درجنوں بیرئیرزہیں ان بیرئیرز پر کیوں نہیں روکاجاتا۔یہاں توغریب بے روزگار لوگ اپنی زمینیں بیچ کر اور جمع پونجی دیکر آلٹوکاریں خرید کرٹیکسی چلاتے ہیں اور اپنی روزگار کرلیتے ہیں۔
صدرکھریوتھ موومنٹ نے مزیدکہاہے کہ ایک طرف ملک میں غربت اور بے روزگاری بہت ہے ۔ اوپر سے انتظامیہ شہر میں چلنے والے آلٹوکاروں کوپکڑ کر غریب ٹیکسی ڈرائیوروں کوتنگ کریگی تو بے روزگاری کے ستائے ہوئے غریب لوگ پھرسے دہشتگردی کرنے لگیں گے۔ بہت مشکل سے گلگت شہرمیں امن قائم ہواہے ۔ اس قسم کے اقدام سے بدامنی پھیلنے کاخدشہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سیدمہدی شاہ اور چیف سیکریٹری سلطان سکندرراجہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ غریب ٹیکسی ڈرائیوروں کو اس قسم کے اقدامات سے تنگ کرنے سے انتظامیہ کو روک دے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button