گلگت بلتستان

گلگت بلتستان، بجلی کے بلات نہ دینے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

گلگت (فرمان کریم بیگ) محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں بجلی کے بلات ادا نہ کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی فہرست مرتب کی ہے ۔ گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں پہلے دس ڈیفاٹرز کی فہرست تیاری کر کے کسی بھی وقت ان ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔

محکمہ برقیات ذرائع کے مطابق ضلع گلگت، سکرود، غذر، ہنزہ نگر، استور، دیامر اور گانچھے میں سب سے زیادہ بقایہ جات والے سرکاری اداروں میں چیف سکرٹیری ہاوس اورآفس، ڈی سی آفس، وزیراعلیٰ سکرٹیریٹ، جی بی اسمبلی، اور دیگر سرکاری دفاتر شامل ہیں، جبکہ غیر سرکاری و تجارتی شعبے میں بھی کروڑوں کے بقایہ جات واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق دس بڑے نادہندہ گورنمنٹ اداروں کے بقایہ جات گیارہ کروڑ ستتر لاکھ اٹھاسی ہزاربیاسی روپے (11،77،8882) کے لگ بھگ، جبکہ پرائیویٹ اداروں کے بقایہ جات ستاسٹھ لاکھ چودہ ہزار ایک سو چونتیس(67،14،134) روپے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان بڑے مگر مچھوں کے خلاف گھیرہ تنگ کیا جارہا ہے۔ اور بہت جلد ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button