گلگت بلتستان

سیاحتی مقام نلتر میں زمین کے تنازعے پر تصادم، پی اے ایف کے گروپ کیپٹن سمیت تین افراد زخمی

گلگت (نماندہ پامیرٹتائمز) نلتر میں مقامی افراد اور پاکستان ایئرفورس کے نوجوانوں میں تصادم سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرفورس کے جوان ایئر چیئر لفٹ پر کا م کر رہے تھے کہ مقامی افراد کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر ہاتھا پائی ہوئی جھگڑے کے باعثایئر فورس کے گروپ کپٹین وقاص بٹ ، وارنٹ آفسیررفاقت اور محمد عباس  زخمی ہو گئے جن کو سی ایم ایچ گلگت پہنچا دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جائے واقعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button