داریل کے تین گاؤں کے عمائدین کا دورہ ہنزہ، واسپ کے فراہمی آب کے منصوبوں کا جائزہ لیا
ہنزہ نگر (اجلال حسین ) گزشتہ روز ضلع دیامر کے تحصیل داریل سے عمائدین کے ایک وفد، جس میں انعام الرحمن ، شیر آحمد، نعمان، سمیع اللہ اور امان اللہ شامل تھے، نے انعام الرحمن کی سربراہی میں ہنزہ کا دورہ کیا اور واسپ کے تعاون سے ہنزہ میں واٹر اینڈ سینیٹیشن (فراہمی آب اور نکاسی) کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اسی ماڈل کو اپناتے ہوئے اپنے علاقے میں عوام اور غیر حکومتی اداروں کے مشترکہ تعاون سے منصوبے شروع کرنے کا عہد کیا۔
اس سلسلے میں داریل میں پہلے ہی پینے کے صاف پانی کا ایک منصوبہ واسپ کے زیر نگرانی مکمل کرکے اسکا باقاعدہ افتتاح کیا جاچکا ہے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی شروع ہو چکاہے ۔وفد نے واسپ کو داریل میں عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے اور ہنزہ کا دورہ کرانے پر ادارے کا شکریہ اداکیا اور دیگر این۔جی۔اوز کو بھی داریل جیسے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی گزارش کی۔