چترال

چترال: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

چترال (بشیر حسین آزاد) جماعت اسلامی تحصیل چترال کے زیر اہتمام اتوار کے روز سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمدکے علاوہ سابق امیر ضلع مولانا شیر عزیز، نائب امیر ضلع مولانا اسرار الدین الہلال، ناظم شعبہ تربیت قاضی سلامت اللہ اور تحصیل چترال کے امیر عتیق الرحمن نے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی فلاح اور دور حاضر کی تمام مشکلات ومصائب کا حل رسول کریم کی حیات طیبہ کی پیروی میں پوشیدہ ہے ۔ مقرریں نے سیرت طیبہ کی اعجازی، اخلاقی اورسیاسی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ رسول اکرم نے زندگی کے ہر گوشے میں تمام جزئیات پر انسانیت کی رہنمائی کے لئے جامع ہدایات جاری کی اور خود قرآن پاک کی عملی تفسیر بن کر ہمارے لئے رشد وہدایت کا ابدی ذریعہ بن گئے۔ انہوں نے کہا کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام سرگرمیوں اور جدوجہد کا محور بھی یہی ہے کہ اس مملکت خداداد پاکستان میں شریعت محمدی کا نفاذ ہوجائے کیونکہ اس ملک کا حصول بھی اسی مقصد کے لئے ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان ہی کرپشن ، لوٹ کھسوٹ، ظلم وذیادتی اور ناانصافی سے پاک پاکستان کی ضمانت ہے ۔ اس موقع پر امیر ضلع مولانا جمشید احمد نے چترال کے حوالے سے حالات حاضرہ کے حوالے سے بھی کئی امور پر پارٹی کی پالیسی واضح کردی اور کارکنان کو ہدایات جاری کردی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما نائب امیر ضلع معراج الدین، نائب قیم عبدالشریف خان، قاری فدا محمد ، ناظم مالیات نثار احمد شاہنوی، قیم تحصیل ضیاء اللہ بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button