گلگت بلتستان

وزیر اعلی نے پوچھے بغیر ٢٢٥ کنال زمین پی اے ایف کو دے دی، عمائدین نلتر پائین کی پریس کانفرنس

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت (فرمان کریم بیگ)  نلتر پائین کے عمائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی اخبارات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمائدین نے کہا کہ گزشتہ روز نلترمیں پاک فضایئہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے مگر مقامی اخبارات نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے شائع کیا ہے  اُنہوں نے کہا کہ زمین کے تنازعہ کے باعث ایک چھوٹا سا معاملہ پیدا ہوا تھا جو کہ دونوں اطراف کے افراد نے خوش اسلبوبی سے حل کیا۔
عمائدین نے کہا کہ زمین کا یہ تنازعہ وزیراعلیٰ  کی وجہ سے ہوا  اُنہوں نے عوام سے پوچھے بغیر 225 کنال ہماری ملکیت زمین پاک فضائیہ کو دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہمارے اباو اجداد نے 300 کنال زمین بلا معاوضہ دیا ہے۔ اگر یہ زمین دفاع اور ملکی سلامتی کے لئے استعمال ہوتا تو ہم اپنے گھروں تک پاک فوج کے لئے قربان کرتے مگر اس زمین پر مستی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روزکا واقعہ ایک حوالدار کے غلط زبان استعمال کرنے پر ہوا تھا۔ جوکہ بعد میں خوش اسلوبی سے معاملہ حل ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے 4 جوان گرفتار کیا ہے۔ معاملہ اتنا سنجیدہ نہیں تھا لیکن اخبارات نے غلط پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button