گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ اشتہاری ملزمان دیامر میں ہیں، آپریشن میں تیزی لائی جائے گی : ڈی آئی جی

unnamed
چلاس(شہاب الدین غوری)ڈی آئی جی دیامر ریجن عنایت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کو سختی کے ساتھ کچلا جائے گا ۔ضلع بھر میں جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ۔پو لیس کے ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز بھی آپریشن میں حصہ لیں گی ۔شاہراہ قراقرم اور بابوسر ناران روڈ پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔اپنے دفتر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قانون کو مطلوب افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن ہو رہا ہے ۔گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مجرمان اشتہاری ضلع دیامر میں ہیں ۔اگر دیامر کے حالات ٹھیک ہوں تو گلگت بلتستان کے حالات ٹھیک ہوں گے۔ عوام اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں ایک وہ مجرمان اشتہاری ہیں جو آپس میں دشمنیوں میں مفرور ہیں جبکہ دوسرے وہ ہیں جن کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں ۔ضلع دیامر میں کیا جانے والا آپریشن دونوں قسم کے اشتہاریوں کے خلاف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کا تعاون ہو تو علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button