گلگت بلتستان

گلگت، مسجد کے نزدیک بم برآمد ہوںے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

2

گلگت (نمائندہ پامیرٹائمز) گلگت سپریم کونسل خومر جوٹیال کے زیر اہتمام مسجد علیؑ خومر میں گزشتہ رات بم برآمد ہونے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹے تک شاہراہ قائداعظم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند دیا کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کینٹ ایریا میں مسجد کو بم سے اڑانے والے سازشی عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پرسیکورٹی کا خاص انتظام کیا جائے۔ اور تمام عبادت خانوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج ملک کی دفاع و سلامتی کے کئے بر سر پیکار ہے سپریم کونسل پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے اور ضرب غضب کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مطالبہ کیا کہ ضرب غضب کا دائرکار گلگت بلتستان تک بڑھا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے۔ تاکہ دہشت گردوں کے غرام ناکام ہو سکے۔

دوسری طرف شعیہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی دفتر سے جاری ایک بیان میں مسجد علی خومر جوٹیال میں بم حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بم حملے کی سازش ایک حساس علاقے میں کی گئی ہے جو کہ پاک آرمی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے قریب واقعہ ہے جس کو شیعہ علماء کونسل جی بی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کو عوام اور قومی اداروں کے درمیان تصادم فتنہ فساد برپا کرنے کی نا کام سازش سمجھتے ہیں ہماری سیکورٹی اداروں سے پر زور اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے پس پردہ حقائق اور کرداروں کو منظر عام پر لائے ہم تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہے کہ وہ بھی اپنے صفوں کے اندر بیداری اور اور ہوشیاری کے ساتھ حالات پر نظر رکھے تا کہ کوئی سازش کامیاب نہ ہو سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button