اسمبلی میں جھڑپ کے بعد مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مرزا حسین اور سینر وزیر محمد جعفر کے درمیان جھڑپ کے بعد ق لیگ کا پی پی پی کی صوبائی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان-
پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں سینر وزیر محمد جعفر کے ساتھ ایوان میں تلخی کے بعد مرزا حسین نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ق کی حکومت عوامی سطح پر بد نام ہو رہی ہے. اب ہم مزید ان کے ساتھ نہیں چل سکتےہیں لہذا میں صوبائی صدر کی حیثیت سے اتحاد ختم کرتا ھوں اور تحریری طور پر پارٹی کے صدر چودھری شجاعت سے اس کی منظوری لونگا. انہوں نے کہا کہ اگر ق لیگ کے وزیر تعمیرات عام بشیر احمد خان نے فیصلہ قبول نہ کیا تو ان کی جماعتی رکنیت ختم کردونگا.
صوبائی سرکار میں ق لیگ کے پاس ایک وزارت ہے، جبکہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد 3 ہے.