گلگت بلتستان

جیل کے قیدی نہیں ہیں، راشن کارڈ سسٹم کو مسترد کرتے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا بیان

گلگت(خبر نگار) گلگت بلتستان میں راشن کارڈ سسٹم کو مسترد کرتے ہیں ہم جیل کے قیدی نہیں ہے جو تول کر آٹا دیا جائے. صوبائی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وعدہ وفا نہیں کیا. 5اکتوبر کے بعد لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو دمادم مست قلندر ہوگا ٹیکسز کٹوتی غیر آئینی و غیر قانونی ہے فی الفور ٹیکس لینا بند کرے گلگت میں پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے عوام ناکام بنائے اور سازشوں کو پہچانے جہاں ظلم ہوگا عوامی ایکشن کمیٹی کھڑی ہوگی بہت جلد نلتر کا دورہ کرینگے
ان خیالات کااظہار عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے بعد ترجمان وجاہت علی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کیاگیا. ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اب مزید لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت نہیں کرینگے اور یہ کہ اگر15اکتوبر تک لوشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوا تو ایک دفعہ پھر احتجاجی تحریک شروع کرینگے محکمہ برقیات کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے صوبائی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اب مزید مہلت نہیں دے سکتے ہیں گلگت بلتستان میں ٹیکس کٹوتی کو مسترد کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں اپنا حق لینے کیلئے تیار رہے
عوامی ایکشن کمیٹی کے جدوجہد کے بعد گلگت بلتستان میں ایک پر امن ماحول پیدا ہوا ہے جس کو خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے بم نصب کروانا امن خراب کرانے کی سازش ہے عوام سمجھ چک یہیں ہمیں اسی طرح آپس میں لڑایا گیا مگر اب سازش کرنے والے ہاتھوں کو حکومت بے نقاب کرے ورنہ عوام خود بے نقاب کرینگے عوامی ایکشن کمیٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جہاں ظالم ہے ہم اس کے سامنے کھڑے ہونگے، نلتر کا بہت جلد دورہ کرینگے اور زمین تناززعہ پر فیصلہ کرینگے. صوبائی حکومت جی بی کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے اس لئے اس کا کام صرف کمیٹیاں بنانے کی حد تک رہ گیا ہے راشن کارڈ کسی صورت قبول نہیں عوام راشن کارڈ جلا کر پھینک دے اوار فی بندہ کوٹہ 12کلو سے کم کرے 8کلو کرنے کے خلاف احتجاج کرینگے،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button