گلگت بلتستان
عمائدین ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر سے نالاں، چیف سیکریٹری سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین سیاسی رہنماوں، صدربزنس ایسوسی ایشن اور صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم کمال نے عمائدین ہنزہ کی توہین کی. اس حوالے سے ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی.

قراداد میں کہا گیا اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کو تبدیل کرنے کے لئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ایک ہفتے کا ٹائم دینے کے علاوہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ اور پرانے منصوبے جو التوا کا شکار ہے کے حوالے سے انکوائری کرنے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اور اس سلسلے مٰیں احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا. تاہم، قرداد کے ذرئعے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے رویے کے خلاف ا ور دیگرمطالبات کی منظوری کے لئے چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرینگے۔قرداد میں مزید کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ گزشتہ کئی سالوں میں بجلی کی منصوبے التوا کا شکار ہے اور ان کی ایڈوانس پے منٹ کی انکوائری کرنے کے علاوہ ہنزہ کے لئے رکھی گئی منصوبے کو فی الفور ٹینڈر کیا جائے تاکہ آئندہ سالوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو۔ قراداد میں مزید کہا کہ چیف سیکرٹری سے ملاقات کے بعدبھی ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنانا پڑے گا۔اس کا تمام تر ذمہ داری گلگت بلتستان انتظامیہ پر ہوگی۔