گلگت بلتستان
وزیر اعظم بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرکے امراض قلب کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے: برجیس طاہر
گلگت( فرمان کریم بیگ) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر کے امراض قلب کے اہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موجودہ حکومت کے مدت ختم ہونے کے بعد نگراں حکومت کے قیام کے لئے کام جاری ہے اور آیندہ گلگت بلتستان میں انتخابات نگراں حکومت کے ماتحت ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی آئین وقانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سکریڑیٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نواز شریف گلگت بلتستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وہ ہر محفل میں گلگت بلتستان کا ذکر کرتے ہیں۔گلگت بلتستان سنٹرل ایشیا کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت اس حب کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرتے ہیں۔ رواں سال کے وفاقی اے ڈی پی میں گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 47 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہماری حکومت گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر ترجیح دیتی ہے۔ اس لئے گندم پر دیگر صوبوں کی نسبت سبسڈی قائم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان آنا چاہتے تھے لیکن پارلیمنٹ کے سامنے ملک دشمن عناصر کی طرف سے ایک تماشا کھڑا کیا ہوا ہے۔ اس کو حل کرنے کے لئے اقوا م متحدہ کے اجلاس میں جانے کی وجہ سے گلگت بلتستان نہیں آسکے۔ ان دشمن عناصر کی وجہ سے ملک کو ایک ہزار ارب کا نقصان ہو اہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے نام کو بد نام کیا جارہا ہے۔ قاردی اور عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ملک اور جہوریت کو بچانے کے لئے تما م پارلیمانی پارٹیاں یکجا ہیں۔ چند مفاد پرست ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کا روائی کرنا کو مشکل کام نہیں ہے مگر پھر بھی ہم صبر وتحمل سے کام لے رہے ہیں۔ عمران اور قادری عورتوں اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خنجراب تا گوادر تک ریلوئے ٹریک بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ دیامر اور داسو ڈیم سے پاکستان اور گلگت بلتستان میں بجلی کی بحران کا حاتمہ ہو گا۔ سکردو اور گلگت روڈ کی توسیع کے لئے کام جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں برسر اقتدار آکر عوامی مشکلات کا ازالہ کریگا۔