سیاست

یاسین :وزیراعلیٰ کے ہاتھوں پاور ہاوس کے افتتاح کے بعد سے 24گھنٹوں پر مشتمل غیراعلانیہ لوشیڈنگ شروع، محمد ایوب شاہ

یاسین (معراج علی عباسی ) سابق پارلیمانی سیکرٹری صحت و صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر محمد ایوب شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ برقیات غذر کی جانب سے نیوسیلی ھرنگ پاور ہاوس کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہاتھوں افتتاح کا راز اگلے دن سے ہونیو الے 24گھنٹوں پر مشتمل غیراعلانیہ لوشیڈنگ نے فاش کردیا۔ وزیرعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح کردہ نیوسیلی ھرنگ پاور ہاوس سے ملنے والی بجلی کی صورت حال کے بعد عوام یاسین کو اندازہ ہونا چائے کہ وزیراعلیٰ کے جانب سے یاسین کی تعمیروترقی کے حوالے سے اعلانات کتنے سچ پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی دورکے اخری اے ڈی پی اور وزیراعلی سیکم کے تحت تحصیل یاسین کے لیے مختص 14کروڑ کو کشروٹ کے گلی کوچوں پرلگانے والے وزیراعلیٰ کے اعلانات پر عوام کو ایک فی صد بھی یقین نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یاسین میں بجلی کی بحرانی حالات کے باعث عوام شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہے۔غریب لوگوں کے کاروبار بری طرح تباہ ہوچکا ہے۔ برقی چکیاں بند ہونے سے لوگ فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ یاسین میں آج ہرآدمی یہ سوال کررہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے پاور ہاوس کا افتتاح کیاہے تو بجلی کہاں چلی گئی ۔ انہوں نے یاسین میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس حوالے سے محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ نازبر پاور ہاوس کو بند کرکے مرمت کاکام کیا جارہا ہے تاکہ سردیوں میں بجلی کا مسلہ پیدا نہ ہو۔ اسی طرح سیلی ھرنگ پاور ہاوس میں صرف ایک میگاواٹ کے لیے پانی دستیاب ہے۔ عوام صرف ایک ہفتے تک محکمے کے ساتھ تعاون کرے، انشاء اللہ یکم نو مبر سے بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ محکمہ عوام کو سردیوں میں بجلی کی لوڑشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے اس وقت ہرممکن کوششو ں میں مصروف ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button