تعلیم

بلتت ہنزہ میں سیب کے کاروبار سے وابستہ افرادکی استعداد کاری کا آغا ز

DSC00648

ہنزہ نگر (اکرام نجمی) یوایس ایڈ کے پروجیکٹ (گلگت بلتستان انٹرپرینور کیپسیٹی بلڈنگ ٹریننگ برائے سیب) سٹار فارم پاکستان کے زریعے بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیلی ادارہ بلتت ایپل گروپ آف فارمرز کی دس روزہ ٹریننگ کا آغاز کریم آباد ہنزہ میں ہوا اس دس روزہ ٹریننگ میں علاقے کے زمیندار خواتین و حضرات کو سیب کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے حوالے سے جدید تربیت دیا جائیگا تاکہ علاقے کے زمیندار اپنے پیداوار کو بلاواسطہ ملک کے بڑی منڈیوں تک لے جاسکے اور بین الاقوامی منڈیوں تک بھی انکو رسائی حاصل ہوٹریننگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ سے نہ صرف زمینداروں کی زرعی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ علاقے اور ملک کی معاشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button