گلگت بلتستان

فارن سروس آف پاکستان کے زیر تربیت افسران نے عطاء آباد جھیل کا دورہ کیا

ac hunzaہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) فارن سروس آف پاکستان کے 28سے زائد افسران نے گزشتہ رو ز ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم رضا نے فارن سروس کے افسروں کو 2010میں رونما ہونے والے سانحہ عطاآباد پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ عطاآباد لینڈ سلائنڈنگ کے دورن جان بحق ہونے والے افراد اور زخمی ہونے والوں کو ریسکو کرنے والے مقامی رضاکار اور سرکاری اداروں کی دن رات کوششوں کی بدولت بروقت امدادی سرگرمیاں انجام دی گئی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سانحہ عطاآباد کے باعث بالائی ہنزہ کے تقریباً 25ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی اور پاک چین تجار ت واحد زمینی راستہ بھی جھیل کی زد میں آگیا اور پاکستان اور چین کے در میان تجارت مکمل طور پر بند ہوگئی۔

یاد رہے کہ فارن سروس اف پاکستان کے ٹیم جو تربیت لینے والے افسران ہوتے ہے سالانہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button