گلگت بلتستان
مرکزی ہنزہ میں بااثر افراد کے لیے بجلی کی مخصوص لائنیز کاٹنے کا سلسلہ شروع کرنے کا دعوی


اس سے قبل بھی عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ برقیات عامہ نے کئی بار ایسے ڈرامے کرچکے ہے مگر کامیاب نہیں ہو پائے۔
عوامی حلقوں نے اس دعوے کو خوش آئند قرار دیتے ہوے امید ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی طرح سرکاری افسران خود اس کاروائی کی دھجیاں نہیں اڑائیں گے.
گزشتہ کئی سالوں میں بااثر شخصیات اور سرکاری و غیر سرکاری محکموں کے بااثر ملازمین کو اسپشل لائینں کھلے عام ہر محلے میں اسپیشل لائینوں سے نوازا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے اہلکار اور حکام کس حد تک ان ناجائز لائینوں کے خلاف کریک ڈوان کرکے عوام کی پریشانوں اور احساس نحرومی کو کم کر سکتے ہے۔