سیاستگلگت بلتستان

ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقعے پر گلگت میں تقریب، پارٹی رہنما شریک ہوے

IMG_0240

گلگت( فرمان کریم) پاکستان بھر کی طرح گلگت میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 36ویں برسی احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تغریتی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ چنار باغ میں منقعدہوئی ۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹیری آفتاب حیدر ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ جی بی کی صدر سعدیہ دانش، سابق ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی جمیل احمد، سابق رکن کونسل و رہنما امجد حسین ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹیر ی پی پی پی ہنزہ نگر حاجت محمد اور دیگر رہنماوں سمت جیالوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جہوریت کی خاطر اپنے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی کوشش کی مگر امریکہ کے ایجنٹوں نے اُنہیں شہید کیا ۔ بھٹو ایک نظریے کا نام ہے۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام پر پیپلز پارٹی کے بے حد احسانات ہیں۔ اور گلگت بلتستان کے عوام ان احسانات کو بھول نہیں سکتے ہیں۔ اور انشا اللہ آیندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔

مقررین نے مزید کہا کہ گورنر گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے آیندہ الیکشن میں دھاندلی کے لئے سرکاری ملازمین کو ہراسان کر رہے ہیں۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر گورنر نے اپنا رویہ ترک نہیں کیا تو گورنر ہاوس کا گھیراو کرینگے۔ آیندہ الیکشن کے لئے مخالفین مختلف حربے استعما ل کر رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جس کے خطرناک نتایج بر آمد ہو نگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button