گلگت بلتستان

ماں کومے میں چلی گئی، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کو ایمبولینس نہ مل سکا

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) منتخب عوامی نمایندوں اور بااختیار سیٹ اپ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی پارلمانی سکریٹری براے صحت ایوب شاہ کو اپنی بیمار والد کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد لیے جانے کے لیے ایمبولینس نہ مل سکی اور غیر سرکاری ادارے کی مدد سے ایمبولینس حاصل کی گئی بتایا جاتا ھے کہ ایوب شاہ اپنی علیل ماہ کو علاج کے لیے اسلام آباد لے جانے کے لیے اپنے ہی محکمے کی ایمبولینس حاصل کرنے کی کوشش کی تو ان کو سکریٹری کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا جس پر ایوب شاہ نے گورنر ،وزیر اعلی اور صوبائی وزیر صحت سے رابطہ کیا اور ان کے احکامات کے باوجود سکریٹری نے ایمبولینس فراہم نہیں کی.
اس نمایندے سے بات کرتے ھوے ایوب شاہ نے کہا کہ میری والد بلند فشار خون کے وجہ سے کومے میں چلی گئی ہے. ایسی تشویشناک حالت میں مجھے ایمبولنس فراہم نہیں کی گئی. سیکریٹری اور ڈاریکٹر صحت کے خلاف تحقیقات کی جائے. میرا استحقاق مجروح ہوا ہے. اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اس مسلے کو اٹھاونگا انہوں نے کہا ھمارے با اختیار ہونے کی صرف باتیں ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button