چٹور کھنڈ، نامعلوم شخص کی دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی

چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) ؔ نامعلوم شخص کی دن دیہاڑے فائرنگ،ایک شخص شدید زخمی،ملزم فرار،واقعات کے مطابق منگل کے سہ پہر ہیلتھ سنٹر چٹورکھنڈ کے قریب ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ مشکوک حالت میں گھو م رہا تھا اسی دوران دو مقامی نوجوان مسمی شیر خان اور مسمی جاوید نے شک گزرنے پر معلوم کرنے کی کوشش کی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اچانک پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مسمی جاوید ولد سید نادر شاہ ساکن پکورہ کے سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جسے تشویشناک حالت میں سینگل منتقل کیا گیا ہے۔
واردات کے بعد ملزم با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ برقعہ پوش خا تون بھی آخری اطلاعات آنے تک غائب ہے۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ میں نفری کی کمی کے باعث کافی دیر کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments