گلگت بلتستان

محکمہ پولیس کو بہتر بنانے کے لیے عملی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے، آئی جی سلیم بھٹی

گلگت (عبدلرحمان بخاری سے) انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے کہا ھے کہ فورس کے سنکڑوں جوان غیر قانونی طور پر شولڈر پرموشن لیکر اپنی اصل ڈیوٹی ادا نہیں کر رہے تھے اس عمل سے انتظامی سطح پر شدید بد نظمی پیدا ھوگی تھی آئیندہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور آفیسرز کو پولیس رولز کے مطابق حوصلہ افزائی کی جاے گی. 

چاند تارے کندھوں پر لگانے والے آٹھ ایس پیز کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں.  

بدھ کے روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ فورس میں موجود کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے عملی بنیادوں پر کام ھو رہا ہے.  

سپیشل برانچ ،سی آئی ڈی سمیت دیگر میں اصلاحات لائی جارہی ہیں تین سے چار ماہ میں تبدیلی نظر آئی گی. 

پولیس فورس پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بھاری ذمداری ھے اس کی ادیگی میں غفلت ،کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جاے گی 

سلیم بھٹی نے کہا کہ پولیس پلان 2014 کی کاپیاں قانون ساز اسمبلی کے تمام ارکان کو فراہم کردی ہیں اب وہ اس میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں. پلان میں فورس کی کارکردگی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی شامل ھے جس کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے.  

یار رہے کہ سانحہ نگا پربت کے بعد وفاقی حکومت نے عثمان زکریا کی جگہ سلیم بھٹی کو آئی جی تعینات کیا جنہوں نے ایک سال کے دوران پولیس کے 800 سے زائد ایسے جوانوں کو لائن حاضر کیا جو کئی کئی سالوں سے گھر بیٹھ کر تنخواہ لے رہے تھے اور فورس میں ایسی اصلاحات لائی جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button