سیاست

ٹیکنوکریٹس اور مخصوص نشستوں پر آنے والے ممبران کے لئے مختص رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے، میر غضنفر اور دیگر نے فیصلے کو مسترد کردیا

گلگت (نامہ نگار) اے ڈی پی میں مخصوص نشستوں پر آئے ہوے ممبرانِ اسمبلی کے لئے مختص رقم کو ناکافی قرار دیے ہے حکومتی اور اپوزیشن بینچز میں بیٹھے ممبران نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ آج اسمبلی اجلاس میں اس حوالے سے رکن اسمبلی را نی عتیقہ اور میر غضنفرعلیخان نے سخت احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ مختص رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں کو ئی اضا فی نشت بھی نہیں ہے، جبکہ ووٹرز کی تعداد، اور علاقے کی آبادی دیگر اضلاع سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیا دتی ہم برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اس رقم کو اپنے جیب میں رکھا جا ئے اور اس فیصلے کو ہم قبول نہیں کر تے ۔

بحث میں حصہ لیتے ہو ئے بی این ایف کے ممبر اسمبلی نواز خان نا جی ،پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی راجہ جہا نزیب اور ممبر اسمبلی فدا خان نے کہا کہ غذر کو ٹیکنو کریٹ کی نشت بھی نہیں دی گئی ہے اور اتنی کم رقم ایک ممبر کے لیئے نا کا فی ہے لہٰذا اس پر نظر ثا نی کی جا ئے پہلے سے غذر کے عوام کے سا تھ زیا دتی کی جا رہی ہے اب اتنی زیاد تی نہ کہ جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی رقم سے ہم ایک مڈل سکو ل بھی تعمیر نہیں کروا سکتے ہیں۔ اپنے حلقے میں عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں سمیت حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی نے بھی اس فیصلے پر احتجاج کیا جس پر سپیکر قانون سا ز اسمبلی فدا ناشاد نے ر یما رکس دیتے ہو ئے کہا کہ سینئر وزیر حا جی اکبر تا بان سے کہا اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کو آگا ہ کیا جا ئے اور ممبران اسمبلی کے تحفظات سے مکمل طور پر آگا ہ کیا جائے ۔ اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیئے سپیکر نے ملتوی کر دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button