تعلیم

سکردو: بچیوں کا عالمی دن کی مناسبت سے ریلی

graceee

فوٹو: انجم

سکردو ( پ ر) گر یس پبلک سکول کے زیر اہتمام بچیوں کا عالمی دن  کی مناسبت سے گریس سکول سے انٹر گرلز کالج کشمراہ  تک طلبہ اور طالبات نے مختلف تعلیمی نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ریلی کی شکل میں واک کیا ۔ ریلی نے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ جگہ پر جلسہ کی شکل اختیارکی اور مقررین نے اس دن کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا ۔

Gresss 02

پرنسپل گریس سکول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارے معاشرہ میں  بیٹے اور بیٹی کا امتیاز برقرار ہے کہ بیٹے کو اچھے سکولوں میں بھجواتے ہیں اور بیٹی کو گورنمنٹ سکولوں میں.  بیٹی کی پیدا ئش پر والدین اور فیملی کے افراد رنجیدہ ہو تے ہیں اور بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد یں دیتی ہیں ۔ یورپ آج بلند وبانگ نعرے لگاکر یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ لڑکی کو لڑکے کے برابر تعلیم دو مگر یورپ سے پہلے چودہ سوسال قبل اسلام نے علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیا ہے ۔

Grace pS

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button