چٹور کھنڈ میں سترہ سالہ نوجوان کی لاش برآمد، گزشتہ رات سے لاپتہ تھا

BODY FOUND(9)چٹور کھنڈ (نعیم انور) چٹور کھنڈ شادی کے گھر سے لا پتہ ستر ہ سالہ نو جوان عارف دریا کے کنا رے سے مردہ حالت میں بر آمد ،پو لیس نے تین مشتبہ نو جوانوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی،نو جوان کی پر اسرار ہلا کت پرعوام میں تشویش ۔ نعیش سول ہسپتال چٹور کھنڈ میں پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

واقعات کے مطا بق گزشتہ روزچٹور کھنڈ اشکومن میں عا رف ولد صفا استاد ہمسایہ کی شادی میں رات کو شرکت کے بعد گھر واپس نہ لو ٹ سکے ۔ جس کے بعد نو جوان کی تلاش شروع کر دی گئی تا ہم رات گئے تک نو جوان کا کو ئی پتہ نہ چل سکا ،اگلے صبع نو جوان پر اسرار طور پر دریا کے کنا رے مردہ ہلات میں پا ئے گئے۔پو لیس نے نو جوان کی پر اسرار ہلاکت پر کا روائی کرتے ہوئے متوفی کے تین قریبی دوستوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی تا ہم ہلاکت کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی جو پولیس کی مذید تحقیقات کے بعد سامنے آسکے گی ۔نعیش کو پولیس نے چٹور کھڈسول ہسپتال میں پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

نو جوان کو آبا ئی گاوں چٹور کھنڈ میں ہزاروں سوگوارں کی مو جودگی میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یا د رہے کہ چٹور کھنڈ گا وں میں پے در پے نا خو شگوار واقعات پر عوام میں گہری تشویش پا ئی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments