گلگت میں عید غدیر کے موقعے پر تقریب کا انعقاد، تمام مسالک کے افراد شریک ہوے
گلگت( فرمان کریم بیگ) عید غذیر کے حوالے سے جامع امامیہ مسجد میں ایک شاندار تقریب منعقدہ ہوا جس میں گلگت بلتستان کے چاروں مسالک کے علما ء اکرام ، مساجد بورڈ کت ممبران سمت عوام نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میر محفل قائد تحریک جعفریہ سید آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ آج کا دن عالم مسلمان کے لئے مبارک دن ہے اس دن دین اسلام مکمل ہوا ۔ اس دن تمام مسلمان ایک تھے روزہ، نماز ،زکواۃ اور اصول ایک تھے۔ آج کا دن مسلمانوں کی کامیابی کا دن ہے۔ حضرت علیؑ کی کی سیرت تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دن و دنیا میں سرخ روی حاصل کرتے سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے مان کی خاطر بہت سی قربایناں دی ہے۔ آج چاروں مسالک کا ایک جگہ اکٹھا ہونا امن کا ایک پیغام ہے۔ لڑائی اور جھگڑا سے ہم لوگ ایک جگہ اکٹھا ہیں ہو سکتے ہیں۔یہ عید اکبر ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر امن کی بات کر رہے ہیں۔آج ہی کے دن رسول خداﷺکے بعد رہبر کا خلاء حضرت محمدﷺ نے اپنے دور میں ہی پُر کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الواعظ فدا علی ایثار نے کہا کہ غذیر کمیٹی مرکزی جامع مسجد کے ارکن مبارک باد کت مستحق ہیں جنہوں نے اس مبارک دن تمام مسالک کو اکٹھا کرکے پیار ، امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ تما م مسلمان رسول خداﷺ اور حضرت علیؑ کی سیرت پر عمل کر کے اس خطے کو امن کا گہورا بناسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کیا کہ امامیہ مساجد بورڈ اور اہلسنت مساجد بورڈ کی کاوشوں سے شہر مین ماحول پُرامن ہے۔ ایسی عیدین اتحاد کی علامت ہے اس طرح ریدین مشترکہ طور پر منانے سے آپس کی دوریاں ختم ہو جائے گی۔ اور گلگت میں 1947جیسا ماحول فراہم ہونے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ حضرت علیؑ عدل وانصاف کا پیکر تھا اُنہوں نے ظاہری سربراہی کو قبول کر کے انسانی سماج کو زندہ رکھا ۔ خداونداتعالیٰ تما مسلمانوں کو اس کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے زمین پر عدل اعلیٰ کانفاذقبول کیا سماج میں عدل قائم کرنے کی ذمہ داری لی۔ تمام مسالک کے لئے آپ کا سیرت نمونہ ہے۔ ان کی سیرت پر عمل کرکے اپنے خطے میں قائم امن کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مساجد بورڈ اہلسنت راجہ نثار ولی نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کے علماء آپ کی سیرت کی روشنی میں امن کی تلقین کرے۔ مساجد بورڈ نے گلگت میں قیام امن نے لئے بہت کوششیں کی ہے اللہ کی فضل سے 95 فی صد امن قا ئم ہوا ہے۔ صرف ایک فی صد لوگ شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انشا اللہ گلگت کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب عوام کی سازش کو کامیاب ہونے ہیں دیں گے۔ تما م مسالک کیلوگوں کو مکمل آزاد ی ہے کہ وہ اپنیعقیدے میں رکھ کر اپنا عبادات کرے۔
تقریب سے ڈاکٹر عبدالغریز دینار، شیخ عاشق حسین، شکور علی انور خطیب جامع نور بخشیہ گلگت، سبطین شیرازی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور شعراٗ اکرام نے حضرت علیؑ کی شان میں اشعار بھی پڑھے۔