عوامی مسائل

سکینڈل کی صاف و شفاف تحقیق کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے، بی بی سلیمہ رکن اسمبلی

گلگت(خبرنگارخصوصی)ممبر قانو ن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ مبینہ وومن ٹریفکنگ سیکنڈل کی صاف و شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے اور حوالے سے تحقیقات کے لئے خفیہ اداروں کی مدد بھی لی جائے کیوں کہ اس خبر سے پوری گلگت بلتستان اور بالخصوص مقدس ایوان کی تقدس پامال ہو گئی ہے ۔

جمعرات کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران اتنی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی حرکت کرینگے لیکن اس خبر کے چھپنے سے پوری گلگت بلتستان کے باعزت قوم کی عزت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر ہم اسمبلی میں تما اپوزیشن ممبران آئندہ ہونے والے اجلاس میں آواز اٹھائینگے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سیکنڈل کی صاف و شفاف تحقیقات کروائی جائے اور اس میں کوئی بھی ملوث ہے تو اس کو کٹھرے میں کھڑا کرکے قرار واقی سزا دی جائے اور اگر غلط رپورٹ چلائی گئی ہے تو وہ صحافی جس نے غلط خبر چلاکر گلگت بلتستان کے عوام کی عزت اچھالنے کی کوشش کی ہے، اس کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button