گلگت بلتستان

تین دنوں سے گلگت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت(فرمان کریم بیگ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین کے 23 ملازمین کو تاحال  مستقل نہیں کیا جاسکا ہے۔ محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکشین جوٹیال دفتر کے سامنے ان ملازمین کا احتجاجی دھرنے گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں سے ہم گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع کے اسٹیشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ 6 جون 2014 کو وزیراعلیٰ نے ہمارے مستقلی کے لیٹر پر دستخط کر کے چیف سکرٹیری کو ارسال کیا ہے۔ لیکن سابق سکرٹیری ایکسائز ثنااللہ اس مستقلی کے لیٹر کے اجرا میں رکاوٹ تھا۔ اب موجودہ سکرٹیری ایکسائز اختر حسین رضوی ہمارے حال پر رحم کرکے ہمارے متسقلی کی طرف توجہ دے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ملازمین نے سہالہ اور پولیس ٹرینگ سکول سکردو سے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔اُنہوں نے اپنے مطالبات کے حل تک احتجاجی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button