گلگت بلتستان

جاوید حسین کی صدارت خطرے میں، چیف کورٹ نے چیمبر آف کامرس کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دے دیا

گلگت (بیورو چیف سے ) بنک ڈیفالٹر کی صدارت خطرے میں پڑ گئی چیف کورٹ گلگت بلتستان نے چیمبر اف کامرس جی بی کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ھوے نوٹسیز جاری کردے. 

OLYMPUS DIGITAL CAMERAگلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2014-2015میں ٹریڈ آ رگنائزیشن ایکٹ 2007اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے بائی لاز کے مطابق نہ ہونے اور خلاف ورزی ،ماورائے قانون ہونے کے بابت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے گلگت بلتستان چیف کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ھوے ڈپٹی کمشنر گلگت ،نائب تحصیلدار ،ریٹرننگ آفیسر،ڈائریکٹر ٹریڈ آرگنائزیشن اسلام آباد،سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس انڈسٹری گلگت اور منیجنگ کمیٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے اور اپنے جواب کے ساتھ فاضل عدالت میں حاضر ہونے کا حکم صادر کیا ہے مذکورہ الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر ایک نائب تحصیلدار کو نامزد کیا گیا جو کہ چیمبر آف کامرس بائی لاز اور ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2007کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ جاوید حسین نیشنل بنک کے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں اور ممبران ایوان صنعت و تجارت کے مطابق کوئی بنک ڈیفالٹر چمبر کا صدر نہیں بن سکتا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button