گلگت بلتستان

بجلی کا بحران حل نہیں کیا گیا تو گورنر اور وزیر اعظم کے دورے پر شدید احتجاج کیا جائے گا، عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت( پ ر) حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اگر بجلی بحران کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو گورنر اور وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ عوام اندھیروں میں ہے اور امیر شاہی مزیدلوٹ رہی ہیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھابا اور سپیشل لائنوں کا خاتمہ نہ کرنا محکمہ برقیات و چیف سیکریٹری کی نااہلی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ممبراب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ اجلاس کے بعد مرکزی ترجمان و کوارڈینیٹر وجاہت علی کی جانب سے جاری کردوہ بیان کے مطابق کہا گیا کہ جب تک بجلی بحران حل نہیں ہوتا اور میگاپاور پراجیکٹس پر کام شروع نہیں ہوتا ہے ،تحریک جاری رہے گی گورنر اور وزیر اعظم سیاسی دورے کرنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے توجہ دے اور فوری طور پر میگاپاور پراجیکٹس پر کام شروع کروائے ۔ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو دورہ وزیر اعظم اور گورنر کے موقع پر شدید احتجاج کرینگے ۔ چیف سیکریٹری اور نگران وزیر اعلیٰ بجلی بحران پر قابوپانے میں ناکام رہے ہیں اور عوام کو ریلیف ابھی تک نہیں دیا گیا ہے ۔ ہم عام مسائل کے حل تک چین سے نہیں بھیٹے اور پر امن احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ۔چیف سیکریٹری فوری طور پر مسائل حل کرے اگر معاملہ اس کے ہاتھوں میں نہیں تو گورنر و وزیر اعظم کو مطع کرے ۔ ورنہ اب خاموش نہیں بھیٹے گے اور احتجاج کو جاری رکھے گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button