گلگت بلتستان

تین ارب ٥٠ کروڑ روپے کی لاگت سے گلگت شہرکے لیے ماحولیاتی بہتری کا منصوبہ تیار

گلگت (عبدلرحمان بخاری سے )ماہرین نے گلگت انوائیرمنٹل امپرومنٹ پروجیکٹ کو قابل عمل قرار دیتے ھوے منصوبے کی فیزبلٹی رپورٹ تیار کرلی ابتدائی تخمینہ کے مطابق منصوبے پر 3 آرب 50 کروڈ روپے لاگت آئی گی.

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زمدار ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کا نقشہ تیار کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ھے جلد ہی یہ کام کم قیمت دینے والی کمپنی کو دیا جاے گا. نقشے کی تیاری کے بعد تعمیراتی کام شروع کیا جاے گا جس کی تکمیل میں 30 ماہ کا عرصہ لگے گا.

منصوبے کے تحت گلگت سٹی کو آر سی سی برج بسین سے باب گلگت تک سات مختلف زون میں تقسیم کیا گیا ھے دریا کی دوسری جانب کنوداس اور دیگر علاقہ جاٹ میں چار جبکہ شہر کو تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے. سکار کوئی اس منصوبے میں شامل نہیں ہے.

گھروں سے گٹر لائن کو سیوریج لائن سے لنک کیا جاے گا جو چیتا کالونی جوٹیال میں لگے پلانٹ میں جمع ھوگا جہان صاف کرنے کے بعد دریا میں شامل کردیا جاے گا. منصوبے کی تکمیل سے گلگت سٹی کا ایک بڑا مسلہ حل ہوجاے گا.

سیوریج نظام 2035 تک کی ضرورت کے لیے کافی ہوگا. یار رہے کہ صوبائی دارلحکومت میں نکاسی اب کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے دو لاکھ آبادی مشکلات کا شکار ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button