سیاست
تحریک انصاف ہنزہ نگر 22اکتوبر کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف علی آباد ہنزہ میں احتجاج کرے گی
ہنزہ نگر (اکرام نجمی) تحریک انصاف ہنزہ نگر کی جانب سے 22اکتوبر کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف علی آباد کالج روڈ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ہنزہ نگرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔
تحریک انصاف کی طرفسے بزریعہ لاوٗڈ اسپیکر ہنزہ کے مختلف علاقوں میں بعد از شام یہ اعلان کیاگیا ہے اعلان میں اس احتجاج کو تحریک انصاف کی ملک گیر احتجاج کا حصہ قرار دیتے ہوئے عوام سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی طرفسے ضلع ہنزہ نگر میں پہلی بار باقاعدہ عوامی احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس احتجاجی جلسے میں عوام کی شرکت تناسب کیا ہوتا ہے اور تحریک انصاف اس جلسے کو کامیاب کرنے میں کتنا کامیاب ہوتا ہے۔