سیاست

گلگت بلتستان اسمبلی ایک ماہ بعد تحلیل ہوگا، صوبائی حکومت کے خلاف لاوا تیار ہو چکا ہے، جاوید حسین رہنما پیپلز پارٹی

گلگت( سٹاف رپورٹر) ممبر قانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جاوید حسین نے کہا ہے گلگت بلتستان حکومت کے پاس ایک ماہ باقی رہ گیا ہے، لاوا تیار ہو چکا ہے جو انشااللہ ایک ماہ یا ڈیڑھ ماہ پھٹے گا۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ وزیراعلیٰ ایک ماہ بعداپنے مستقبل کی فکر کرے اب عوام نے اپنا فیصلہ سُنایا ہے بہت جلد گلگت بلتستان میں اسمبلی تحلیل ہو گا۔

اُنہوں نے پامیرٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ پیکج عوام کی ترجمانی نہیں کررہا ہے۔ اس پیکج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اگر گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق جو سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنی ہوئی کمیٹی کی سفارشات ہیں، اگر اُن پر من عن عمل ہو تا ہے اور گلگت بلتستان کے الیکشن بھی وفاق کے ساتھ ہو نگے تو شاید ہمیں عدم اعتماد کی ضرورت نہ پڑے۔سفارشات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں وفاق میں نگران سیٹ اپ آنے کے فورا بعد ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرینگے اور ہمارے پاس تمام ممبران پورے ہیں جس میں موجودہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دس ممبران شامل ہیں۔

موجودہ انتظامی اصلاحاتی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل میں جو سفارشات وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیرنے دیے ہیں وہ بدنیتی پر مبنی ہیں ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی نہیں کی۔

چیف آف آرمی سٹاف نے نیشنل سیکورٹی کونسل میں اُس سمر ی کو واپس کر دیا تھااور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق پیکج بناو۔ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے لئے کوئی پیکج دینا چاہتا ہے تو پہلے یہاں کے سٹیک ہو لڈرز عوام کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button