گلگت بلتستان
صدر ممنون حسین کا دورہ گلگت ، سڑکیں بند، عوام پریشان
گلگت(فرمان کریم بیگ) صدر مملکیت پاکستان ممنون حسین کے دورہ گلگت عوام ذہینی اذیت میں مبتلا ہوئے گئے۔
منگل کے روزدورہ صدر کے موقع پر گلگت شہر کے تمام مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے گزر گاہوں پر پولیس، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور رینجزز نے ڈیوٹی دے رہے تھے۔
وی آئی پی موومنٹ کے موقع پر راستوں پرپویس کی بسیں اور پرائیویٹ ٹرکیں کھڑی کرکے لوگوں کو محصور کیا گیا۔ شاہراہ کی بند ش کے باعث طلبہ سمت سرکاری ملازمیں ڈیوٹی اور سکولوں میں نہ پہنچ سکے۔ اور حاضری معمول سے کم رہی۔