سیاست

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے 81 لاکھ روپے کی ریکوری لیٹر بھیجنے پر جواب دوں گا۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ

سکردو ( رجب علی قمر ) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کی جانب سے 81 لاکھ روپے ریکوری کے حکم کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ میرا دامن صاف ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس بہت سارے کیسز ہے لیکن ن لیگ والوں کو میرا نام لئے بغیر کھانا بھی ہضم نہیں ہوتا۔ میرا نام سب سے پہلے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لانے میں حفیظ الرحمن براہ راست ملوث ہے۔ میں نہ سفارشات سے ڈرتا ہوں اور نہ ڈرنے والا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے اپنے چئیرمین کو سفارشات بھیجی گئی ہے، مجھے ریکوری لیٹر بھیجنے کی صور ت میں جواب دوں گا۔ اگر میں نے کیمپ آفس کی مد میں پیسے لئے ہیں تو اس وقت کے چیف سیکرٹری کی منظوری شامل تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ذولفقار علی بھٹو پر بھینس چو ری کا الزام بھی لگایا تھا۔ مسلم لیگ ن سیکس سیکنڈل کو چھپانے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حق ملکیت تحریک سے خوفزدہ ہوکر عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے سمجھتے ہیں کہ اب گلگت بلتستان میں50 سال تک ان کی ہی حکومت رہے گی۔ لیگی وزراء اور حکومت برفباری سے متاثرہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے اسلام آباد اور باہر کے ملکوں میں عیاشیاں کرنے میں مصروف ہے۔ انہیں عوام کی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات اقبال حسن کی جانب سے مجھے اپنے گریباں میں جھانکنے والی بات پر تبصرہ کرنا ہی اپنی توہین سمجھتا ہوں، اقبال حسن کل کیا تھے بلتستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button