معیشت

مسافر گاڑیوں میں خشک میوہ جات کی ترسیل، چینی حکام نے چار گاڑیاں واپس بھیج دی

گلگت (اے آر بخاری سے ) چینی ٹرانسپورٹ حکام نے گلگت کے تاجروں کے خشک میوہ جات سے لدے چار گاڑیوں کو واپس کردیا جس پر مال سمیت تاجر سوست واپس پنچ گئے ہیں.

متاثر تاجروں کے نمایندے الفت نے بتایا کہ لاکھوں روپے کرایہ دیکر چار مسافر گاڑیوں میں خشک میوہ جات چین لے جانے کے لیے روانہ کیا خنجراب میں چینی ٹرانسپورٹ حکام نے گاڑیوں کو واپس کردیا.

چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافر گاڑیوں میں مسافروں کی جگہ سامان لانے پر اٹھایا گیا ہے. تجارتی سامان صرف مال بردار گاڑیوں میں لایا جاے اور ھم نے پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بھی اگاہ کیا ہے لیکن اس کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے. اب مسافر گاڑیوں کو تجارتی سامان کی نقل و حرکت کے لیے استمال کرنے نہیں دیا جاے گا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button