گلگت بلتستان
مولانا فضل الرحمن پر حملے کے خلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ
گلگت (فرمان کریم)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں ہونے والی خودکش حملے کے خلاف جےیو آئی کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی بعد از نماز ریلی جامع مسجد اہلسُنت سے برآمد ہو ئی اور ائیرپورٹ روڈ سے گزر کر کلمہ چوک کشروٹ پر جلسے کی شکل اختیار کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے قائدین حاجی گلبرگ خان، مولانا رخمت خالق، مولانا سرور شاہ، مولانا عطااللہ شہاب، مولانا خلیل قاسمی اور دیگر قائدین نے مولانا فضل الرحمن پر خود کش کی شدید مذمت کی اور اسے طاغوتی سازش قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہر کارکن مولانا فضل الرحمن کے مشن کو لے کر آگے جائے گا۔ مقرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمن کو مکمل سیکورٹی فراہم جائے.