گلگت بلتستان

دس سال گزر گئے، شاہراہ قراقرم کوغلکن گوجال سے ملانے والی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام مکمل نہ ہوسکا

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
شاہراہ قراقرم تاغلکن گوجال روڑ پر تارکول بچھانے کا کام پچھلے دس سالوں سے زیر التواء ہے. ٹھیکیدار پِیشگی رقم لے کر کام نہیں کر رہا ہے.
گوجال ( فرمان کریم بیگ) دس سال گزرنے کے باوجود بھی غلکین تا شاہراہ قراقرم لنک روڈ میٹل نہیں ہو سکاہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں غلکین لنک روڈ کی میٹلنگ (تارکول بچھانے) کا اعلان ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔  ذرائع کے مطابق  لنک روڈ کی میٹلنگ کے لئے ایک کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا۔ جبکہ معتلقہ ٹھکیدار منصوبے کے لیے مختص رقم کا 50 فی صد فلے سے حاصل کر چکا ہے. لیکن اس کے باوجود اب تک تارکول بچھانے کام مکمل نہیں کیا جا پارہا ہے.مقامی افراد نے کہا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں منصوبے کا تقریبا ٢٥ فیصد کام مکمل کیا جاسکا ہے. جبکہ معتلقہ ٹھیکیدار کافی عرصے سے غائب ہے۔
واضع رہے کہ سانحہ عطا آباد کے بعد سرکار کی طرف سے مناسب توجہ نہ ہونے سے گوجال میں کئی میگا پراجیکٹ سابقہ دور حکومت سے التوا کا شکار ہے۔  اس وقت سابقہ دور حکومت سے زیر تعمیر مورخون گرلز ہائی سیکنڈری سکول کے علاوہ کوئی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا ہے۔ بلکہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ گوجال نامکمل منصوبوں کا قبرستان بن گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button