گلگت بلتستان

پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے ٹیکس مخالف تحریک کی حمایت میں کل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اینٹی ٹیکس موومنٹ کی جانب سے اعلان کردہ شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ پیڑولیم ایسوسی ایشن کے جنرل سکرٹیری ذوالفقار علی اور ترجمان کاشف علی نے بتایا کہ گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق دئیے بغیر خطے میں ٹیکسزز کا نفاذ غیر قانونی ہے۔اور یہ اقدام غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ جبکہ پاکستان کے بعض حصوں میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمایندگی ہونے کے باوجود ٹیکس سے مشتشنیٰ ہے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے عوام کو بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے۔پیڑولیم ایسوسی ایشن اینٹی ٹیکس موومنٹ کی ہڑتال کا حمایت کرتا ہے۔ اور 14جنوری کو دیگر ایسوی ایشن کے ساتھ مل کر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے۔ 14جنوری کو گلگت بلتستان میں پیڑولیم منصوعات کی سپلائی بند کردینگے ۔اور عوام بھی اینٹی ٹیکس موومنٹ کی ہڑتال کو کامیاب کرنے میں تعاون کرے تاکہ گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس کا نفاذ نہ ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button