گلگت بلتستان

ضلع استورمیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی ریلی، یوم سیاہ منایا گیا

ASTORE YOUM SEYA JALSA PIC
استور (سبخان سہیل) استور میں سرکاری سطح پر یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔ یوم سیاہ کی ریلی ڈپٹی کمشنر استور کے آفس سے قلب علی چوک تک نکلی گئی۔اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر استور سوال میر، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ملک دلدار کی زیر نگرانی ریلی قلب علی چوک پہنچی جس میں سرکاری ملازمین کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے یوم سیاہ کی تقریب میں شامل تھے۔یوم سیاہ کشمیر کی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان عبدالحمید خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیر ہمارا حصہ ہے اس کی آزادی تک ہم جنگ لڑینگے۔کشمیریوں اور ہمارا خون کا راشتہ ہے اس میں اب مزید ظلومبرداشت نہیں کیا جاے گا۔ آج کے دن پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف آحتجاج کیا جارہا ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کے نظرانے دیئے ہیں ۔ اب وہ نظرانے اور ان کا خوں رنگ لائے گا ۔ اور کشمیر بنے گاہ پاکستان ۔کشمیریوں پر بھارتی افوج جو ظلوم کر رہی ہے وہ دنیا کے کسی اور جگہ میں کسی مسلمان کے اوپر ایسا ظلوم نہیں ہے۔ کشمیر پاکستان کا شہے رگ ہے اس کی آزادی اب اتنی دور نہیں ہے جو جانے اس کی آزادی کے لیے قرباں ہوئی ہیں وہ کبھ بھی بے کار نہیں ہیں ،کشمیر پاکستان بن کے رہے گاہ۔تقریب سے پروفیسرانور ناصر،جماعت اسلامی کے س سینر رہنما ڈاکٹر محمد فدا ، ایکس چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل حبیب اللہ ،ایکسن بی اینڈ ار میر غیاث،مولانا اقبال، جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم عبداللہ خان،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں سکاری سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے اس موقعے پر بینرز اور پلے کارڈز اپنے ہاتھوں میں اُٹھاے ہوے تھے جس میں کشمیریوں کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button