گلگت بلتستان

کالعدم تنظیموں کی مکمل چھان بین شروع کردی ہے، محمد شفا ایس پی استور

SP AST PICاستور (سبخان سہیل) استور میں وزیر اعظم نیشنل پلان پاکستان کے بیس نکاتی ایجنڈے پر کام جاری ہے۔استور میں تمام کالعدم تنظیموں سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی مکمل چھان بین شروع کردی ہے ۔ ایس پی استور محمد شفاء کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی جی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر تما م دینی مدرس اور تمام تنظیموں کی چھان بین شروع کردی ہے۔ ہم نے آج استور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی استور، ایس ڈی پی او شونٹر کے ساتھ میٹینگ کی ہے میٹنگ میں ہم نے ہدایت جاری کردی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نیشنل پلان کے بیس نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوے تما م غیر مقامی لوگوں کی جانچ پڑتھال کریں ۔اور تمام مدرسوں کی بھی چھان بین جاری کرنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔استور کے تمام انٹری چیک پوسٹس پر انچاج کو سختی سے ہدایت جاری کیا ہے کہ وہ تمام انٹر ہونے والی گاڑیوں اور لوگوں کی چھان بین کے بعد ضلعے میں داخل ہونے کی اجازات دیں تما چیک پوسٹس پر سختی کی گیی ہے خاص کر استور کے ڈوہیاں چیک پوسٹ پر اضافی نفری کے ساتھ ساتھ چیکنگ کے مرحلے کو بھی سخت کیا گیا ہے ۔ تمام مساجدوں اور امام بارگاہوں پر جمعے کے خطبے اور اذان کے علاوہ کسی بھی قسم ساسی اور شر انگزتقریر کے لیے مکمل پابندی کردی گئی ہے۔ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اپ اپنے اراد گرد ماحول پر خصوصی نظر رکھیں اور کوئی کوئی مشکوک شخص یا کوئی چئیز کی موجودگی پر فوری قریبی پولیس اسٹیشن سے یا ہمارے نمبرز پر رابطہ کریں۔تاکہ ہم سب ایسے واقعاے سے محفوظ رہے سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button