ایس ایچ او کا گھر جلانے کے الزام میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ترقی پسند رہنما بابا جان کو پانچ ساتھیوں سمیت ایک اور عمر قید کی سزا سنادی
گلگت (عبدالرحمن بخاری) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج، شہباز خان نے گلگت میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوے معروف ترقی پسند رہنما بابا جان کو چھ ساتھیوں سمیت عمر قید کی ایک اور سزا سنادی ۔ تین افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوے بری کردیا گیا۔ سزا یافتہ تین افراد مفرور ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق، آج صبح جج شہباز خان نے فیصلہ سناتے ہوے کہا کہ ملزمان بابا جان، افتخارحسین اور شکور اللہ سمیت تین افراد علی آباد ہنزہ میں سال ۲۰۱۱ کے ماہ اگست کی ۱۱ تاریخ کو پولیس اسٹیشن ہاوس آفیسر کے رہائشی عمارت کو آگ لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں، اور اسی بنا پر انہیں عمر قید کی سزا، اور ایک ایک لاکھ روپے کی انفرادی سزا سنائی جاتی ہے۔ انہوں نے تین مفرور ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کے علاوہ مزید ۱۰ سال قید میں رہنے کی سزا بھی سنادی۔
یاد رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت انہی ملزمان کو عمر قید ، اضافی قید اور جرمانوں کی سزائیں سنا چکی ہیں۔