گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں انسداد پولیو مہم کو سو فیصد مکمل کرنے کا عزم

Polio001
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پولیو کا قطرہ ایک جہاد ہے اگر معاشرے میں کوئی بچہ رہ جائے تو پورے معاشرہ مشکل میں پڑھ سکتا ہے اس لئے چاہیے کہ انسان کی جان بچانے کیلئے پولیو کا قطرہ انتہائی لازمی ہے۔ ضلع انتظامیہ ہنزہ نگر محکمہ صحت ہنزہ نگر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم رضا نے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے زیر اہتمام پولیو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انھوں مزید کہا کہ ہمارا زمہ داری کے کہ کوئی ایسے بھی لوگ ہونگے جو اس قطرے کو پلانے میں دشیواری کرسکے ہمیں ان کو بھی سمجھا کر اس مہم اور اس جہاد کو کامیابی سے اختتام پزید کرنا ہے۔
تقریب سے شیخ موسیٰ کریم کریمی خطیب مساجد علی علی آباد، قاری جلال خطیب مسجد قبا علی آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران اور حدث کے مطابق والدین پر فرض ہے کہ علاج سے پہلے احتیاط کرے. معاشرے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب پر فرض عائد ہے۔ہمیں بدقسمتی کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا میں مسلمان ممالک میں پولیو کے کسیسز سامنے آئے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ مختلف امراض کا سبب انسان خود ہی ہوتے ہے۔اج کے دنیا میں مرے ہوئے افراد پرجراثیم پھلنے کے خطرے کے پیش نظر اس پر بھی دوائیاں استعمال کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف خراج تحسین کے حقدار ہے دنیا میں انسان کی زندگی بچاتے ہیں۔
Polio0002
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈی ایچ او ڈاکٹر خواجہ خان نے کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ نگر میں تقریباً 15ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی جائے گے۔ جس کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے قطرے پلانے میں مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے 166سے زائد بچہ اس مرض میں مبتلا ہے محکمہ صحت ہنزہ نگر نے داخلی اور خارجی راستوں پر عملہ 29تاریخ سے دن رات کھڑے ہوجائینگے اور اس دفعہ بھی پہلے کی طرح سو فیصد پولیو کے قطرے پلانے میں کامیاب ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر نے اس مہم میں بھر پور ساتھ دیا ہے اور امید ہے کہ اس دفعہ بھی پولیو کے اس مہم میں محکمہ صحت ہنزہ نگر کے ساتھ تعاون کرینگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button