تعلیم
دور دراز علاقوں کے لیے تعینات ہوںے والے درجنوں بااثر اساتذہ شگر اور سکردو میں بیٹھ کر تنخواہ لیںے لگے
شگر(عابد شگری) سیاسی دباؤ یا محکمہ تعلیم کی نااہلی یونین کونسل داسو اور برالدو کے سکولوں کے ایل پی سی پر درجنوں اساتذہ شگر و دیگر جگوں پر ڈیوٹی دینے کا انکشاف۔تفصیلات کیمطابق شگر کے دور دراز علاقے برالدو کے سکولوں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ ہیں۔ان سکولوں میں سینکڑوں طلبہ کیلئے صرف ایک یا دو اساتذہ پڑھارہے ہیں۔ جبکہ ان سکولوں کی ایل پی سی پر درجنوں اساتذہ شگراور سکردو کے مختلف سکولوں میں ڈیوٹی دے رہا ہے۔
نام نہ بتانے کی شرط پر اساتذہ نے بتایا کہ اسکولی ،تستے،کورفے،حوطو،چونگو،سیدر اور داسو سنٹر کے سکولوں میں شگر اور سکردو کے دیگر علاقوں سے درجن سے زائداساتذہ ان سکولوں میں ڈیوٹی دینے کی شرط پر تعینات ہوئے تھے کچھ ماہ ڈیوٹی دینے کے بعد جن میں اکثر مختلف سیاسی نمائندوں کی سفارش اور مختلف بہانوں سے یا تو اپنا ایل پی سی یہاں سے تبدیل کردئے ہیں اور یہ تو تنخواہ ان سکولوں سے لیکر اپنے گھروں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔محکمہ تعلیمات سکردو بلتستان کی جانب سے ان اساتذہ کی جگہ پر دوسرا اساتذہ دوبارہ تعینات نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہورہے ہیں۔ایک استادسے سینکڑوں طلبہ کو سنبھالنا انتہائی مشکل کام ہیں۔