گلگت بلتستان
گورنر نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دس نومبر کو طلب کر لیا
گلگت (بیوروچیف ) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا 40 واں اجلاس گورنر پیر کرم علی شاہ نے دس نومبر کو دن دو بجے طلب کرلیا ھے اسمبلی سکریٹریٹ ذرائع کے مطابق گورنر کی منظوری کے بعد اجلاس کے انقاد کی تیاریاں شروع کردی گئی ھے اس کے بعد اسمبلی کا الوداعی اجلاس اگلے ماہ دسمبر کو ھوگا اور دس دسمبر کو اسمبلی اپنی مدت مکمل کرلیے گی